دو متضاد کیفیات

 


منفی


تُمھارے جِسم کی نوخیزگی کی نرماہٹ


سمٹتے پھیلتے گوشوں کی نیم گرماہٹ


پسِ لباس کِسی عکس کی وہ دھُندلاہٹ


ہمیں خیال میں خلوت و خواب میں اکثر

 

عجیب حال میں کُچھ شرمسار کرتی ہے

 



مثبت


تُمھارے چہرے کی معصوُمیت کی اُجلاہٹ


وہ رنگ و روُپ کی پاکیزگی کی مہکاہٹ


وہ چاندنی کی سجاوٹ شفق کی شرماہٹ


ہمیں ہوس کی حراست سے دوُر جنت میں

 

جمالِ حوُر سے جا ہمکنار کرتی ہے